راجن پور میں مسجد کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، امام پر مقدمہ در
راجن پور: ضلع راجن پور کے کوٹ مٹھن پولیس اسٹیشن میں بستی محب علی کے علاقے میں مسجد کے اندر ایک خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون شاہینہ مائی ادویات لینے کے لیے کوٹ مٹھن گئی تو ملزم محمد حسین (جو ایک مسجد کا امام ہے) نے اسے مسجد فیضانِ علی میں بلا کر زبردستی زیادتی کی۔
مقامی لوگوں نے چیخیں سن کر موقع پر پہنچ کر ملزم کو قابو کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور بھیجا، فارنزک ٹیم موقع پر پہنچی اور دفعہ ۳۷۶ اور ۲۹۵ پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔